صدر ایردوان کولیشن کے قیام پر مثبت رائے رکھتے ہیں

دینز بائیکال نے صدر رجب طیب ایردوان سے ہاوس سیکرٹری خارجہ میں ملاقات کے بعد اخباری نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیا

300069
صدر ایردوان کولیشن کے قیام پر مثبت رائے رکھتے ہیں

جمہوری عوامی پارٹی کے سابق رہنما اور انطالیہ سے ممبر ِ اسمبلی دینز بائیکال کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ہر طرح کی کولیشن پر مبنی حل کے لیے تیار ہیں۔
دینز بائیکال نے صدر رجب طیب ایردوان سے ہاوس سیکرٹری خارجہ میں ملاقات کے بعد اخباری نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیا۔
ترکی میں استحکام کے فی الفور قیام کے معاملے میں ایردوان کے ساتھ مشترکہ نظریات کے حامل ہونے کا ذکر کرنے والے بائیکال نے بتایا ہے کہ " میرے نزدیک ترکی کو موجودہ دور غیر یقینی کی صورتحال سے فی الفور باہر نکلنا ہو گا، صدر ِ محترم کے بھی اسی نظریے کا حامل ہونے کا مشاہدہ ہو اہے۔"
انہوں نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ ایردوان مخلوط حکومت پر مبنی کسی حل کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حتی انہوں نے حزب اختلاف کے آپس میں کولیشن قائم کرنے پر بھی کسی قسم کا اعتراض نہ ہونے کا اظہار کیا ہے۔ صدر محترم فی الفور حکومت کے قیام کے متمنی ہیں۔ اور میرے تاثر کے مطابق وہ تمام تر ماڈلز کا بغور جائزہ لینے پر مثبت موقف رکھتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں