مسئلہ قبرص کا حل ناممکن نہیں ہے صدر مصطفیٰ عکنجی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیادیس مسئلہ قبرص کے پائدار حل کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔

297590
مسئلہ قبرص کا حل ناممکن نہیں ہے صدر مصطفیٰ عکنجی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیادیس مسئلہ قبرص کے پائدار حل کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔
انھوں نے اس بار سیاسی مذاکرات کے برعکس کل نیکوسیا بلدیہ تھیٹر کے زیر اہتما م سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور لیماسول میں ایک ڈرامہ دیکھا ۔ عوام اور پریس نے ان میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔قبرص کے 60 سالہ دور پر محیط ڈرامہ دیکھنے کے بعد دونوں لیڈروں نے مخلصانہ طور پر امن کے پیغامات دئیے ۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عکنجی نے کہا کہ اسوقت مسئلے کے حل کی جو امید پیدا ہو ئی ہے اسےنہ کھونے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہو گی ۔
قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیادیس نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے دوست مصطفیٰ کیساتھ مل کر مسئلہ قبرص کو حل کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے اور نئی نسل کو امن اور خوشحالی کیساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیں گے ۔
دونوں سربراہان نے شمالی قبرص میں بھی اسی طرز کی ایک سماجی سرگرمی کا اہتمام کر نے کا اعلان کیا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں