برازیل کے آرمینی فیصلے کے خلاف ترکی کی مذمت

آرمینی لابی کے زیرِ اثر آتے ہوئے لیے گئے اس قسم کے سیاسی فیصلوں کے ساتھ نہ تو تاریخی حقائق کو بدلا جا سکتا ہے اور نہ ہی قوانین میں رد و بدل لایا جا سکتا ہے

297363
برازیل کے آرمینی فیصلے کے خلاف ترکی کی مذمت

وزارت خارجہ نے برازیلی سینٹ میں سن 1915 کے واقعات کے بارے میں گزشتہ ہفتے قبول کردہ ایک فیصلے کی مذمت کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ" ہم برازیلی سینٹ کی طرف سے سن 1915 کے واقعات کے بارے میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے والے اور قوانین کو پاوں تلے روندنے والے فیصلے کو ایک غیر ذمہ دارانہ مثال کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس چیز کی مذمت کرتے ہیں۔"
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ "آرمینی لابی کے زیرِ اثر آتے ہوئے لیے گئے اس قسم کے سیاسی فیصلوں کے ساتھ نہ تو تاریخی حقائق کو بدلا جا سکتا ہے اور نہ ہی قوانین میں رد و بدل لایا جا سکتا ہے۔ اس دائرہ کار میں ترکی کے نظریات سے تین جون سن 2015 کو دفتر خارجہ کو طلب کیے جانے والے برازیل کے انقرہ میں سفیر کو آگاہی کرا دی گئی ہے۔ جبکہ ترکی کے برازیل میں متعین سفیر کو صلاح مشورے کے لیے انقرہ بلایا گیا ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں