عام انتخابات پر صدر ایردوان کا ابتدائی جائزہ

صدر نے انتخابات میں شراکت کی بلند شرح پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ" میری پیاری قوم نے اپنے ارادے کا مظاہرہ کیا ہے ، جو کہ عوام کے جمہوریت کے عزم کا مظہر بھی ہے

296751
عام انتخابات پر صدر ایردوان کا  ابتدائی جائزہ

ترکی میں عام انتخابات کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے اپنا پہلا جائزہ پیش کیا ہے۔
صدر کا کہنا ہے کہ " ترک قوم کا ارادہ ہر چیز پر فوقیت رکھتا ہے۔"
ابتدائی جائزات کو تحریری طور پر پیش کرنے والے صدر نے انتخابات میں شراکت کی بلند شرح پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ" میری پیاری قوم نے اپنے ارادے کا مظاہرہ کیا ہے ، جو کہ عوام کے جمہوریت کے عزم کا مظہر بھی ہے۔ ترک ملت نے اب کی بار کسی بھی سیاسی جماعت کو واحدانہ طور پر اقتدار سنبھالنے کا موقع نہیں دیا۔"
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی تمام تر سیاسی جماعتیں ، صحت مندانہ اور حقیقت پسندانہ طریقے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ جناب ایردوان نے اپنے اعلان میں اس طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ استحکام و اعتماد کے ماحول میں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے تمام تر سیاسی جماعتوں کا حساسیت کا مظاہرہ کرنا اہمیت کا حامل ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں