مہمت گیورمیز نے شب برات مغربی تھریس میں منائی

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے مغربی تھریس کی ترک برادری کیساتھ شب برات منائی ۔

300728
مہمت گیورمیز نے  شب برات  مغربی تھریس  میں منائی

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے مغربی تھریس کی ترک برادری کیساتھ شب برات منائی ۔
انھوں نے اسکیجے کی چنار مسجد میں شب برات کے پروگرام میں شرکت کی اور قران کریم کی تلاوت کی ۔
انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک ایسے دین سے منسوب کیا ہے جس کے تحت ہم دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں ہم ایک دوسرے کے بھائی رہیں گے ۔ممالک کے درمیان سرحدوں کی موجودگی کے باوجود ترکی اور مغربی تھریس کے ترکوں کے دلوں کے اندرکوئی حد موجود نہیں ہے ۔اللہ تعالی اپ کے مسلم تشخص اور ملکی بقا کو قائم و دائم رکھے ۔
اسکیچے کے شب برات کے پروگرام کو ترکی کے ٹیلیویژن چینل آواز اور ٹی آر ٹی کے مذہبی چینلز نے براہ راست دکھایا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں