ترکی میں آج شب برات منائی جارہی ہے

یہ ہر طرح کی برائیوں سے پاک ہونے والے مومن حضرات کے لیے شب ِ برات اللہ تعالی سے دوستی کرنے، حق بجانب کا ساتھ دینے اور نیک کاموں کی راہیں تلاش کرنے کی رات ہے۔

300012
ترکی میں آج شب برات منائی جارہی ہے

آج ترکی میں شب برات منائی جا رہی ہے۔
محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے اس موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " ہر طرح کی برائیوں سے پاک ہونے والے مومن حضرات کے لیے شب ِ برات اللہ تعالی سے دوستی کرنے، حق بجانب کا ساتھ دینے اور نیک کاموں کی راہیں تلاش کرنے کی رات ہے۔"
صدر رجب طیب ایردوان نے بھی ٹی آرٹی کی براہ راست نشریات میں مسلم اُمہ کو شب ِ برات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ" میں تمام تر مسلم امہ کو اس مبارک موقع کی مبارکباد پیش کرتا ہوں یقین کامل کے ساتھ ساتھ یہ میری دیرینہ تمنا ہےکہ یہ رات ہم سب کے لیے رحمتوں کا وسیلہ ثابت ہو گی۔"
اس شب کی مناسبت سے آج ترکی بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور نعتوں کی محافل لگائی جائینگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں