غزہ میں دو ہزار جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

ترکی نے فلسطینی عوام کی ہر معاملے میں مدد و حمایت کی ہے، میں صدر رجب طیب ایردوان، حکومتِ ترکی اور عوام کا دلی طور پر مشکور و ممنون ہوں، اسماعیل خانیہ

299559
غزہ میں دو ہزار جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

غزہ میں ترک محکمہ مذہبی امور اور ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا کے مشترکہ تعاون منعقدہ اجتماعی نکاح کی تقریب میں دو ہزار فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
تیکا کے کوآرڈینیٹر برائے فلسطین بلند کیورکماز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "حکومتِ ترکی اور ترک عوام کے نام پر آج یہاں پر آپ کی خوشیوں میں میں برابر کا شریک ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ترکی ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کرتا رہے گا۔"
تقریب سے خطاب کرنے والے خماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ اسماعیل خانیہ نے بتایا کہ ترکی نے فلسطینی عوام کی ہر معاملے میں مدد و حمایت کی ہے، میں صدر رجب طیب ایردوان، حکومتِ ترکی اور عوام کا دلی طور پر مشکور و ممنون ہوں۔
ادھر صدر ایردوان نے ٹی آرٹی کی براہ راست نشریات میں شرکت کرتے ہوئے نکاح پڑھائے جانے والے دو ہزار جوڑوں کو مبارکباد دی اور ترکی کی غزہ کو امداد کے آئندہ بھی جاری رہنے کا عندیہ دیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں