بیرون ملک پولنگ میں گہری دلچسپی

جرمنی سمیت سرحدی چوکیوں پر ووٹ ڈالنے والے رائے دہندگان کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

297479
بیرون ملک پولنگ میں گہری دلچسپی

ترکی میں 7 جون کے عام انتخابات کے سلسلے میں جرمنی میں ابتک 4 لاکھ دو ہزار ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
کسٹم چوکیوں پر رکھے گئے بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالنے والے ترک شہریوں سمیت یہ تعداد 4 لاکھ 55 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
جرمنی میں 28 روزہ پولنگ میں حصہ لینے کے دورانیے میں حالیہ دو تین دنوں سے ترک شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
نرنبرگ کا دورہ کرنے والے ترک قومی اسمبلی کے حقوق انسانی کمیشن جائزاتی کمیشن کے صدر آئیحان سفر استون نے ترک تارکین وطن کے پہلی بار عام انتخابات میں حصہ لینے کا ذکر کرتے ہوئے ہر کسی کو اس حق کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی اپیل کی۔
8 مئی سے شروع ہونے والا پولنگ کا یہ عمل 31 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں