ترک سفارتخانوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری

جرمنی میں ابتک چار لاکھ تیرہ ہزار نو ترک باشندے ووٹ ڈال چکے ہیں

295088
ترک سفارتخانوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری


ترکی میں سات جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دائرہ کار میں بیرونی ممالک میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے ۔
جرمنی میں ابتک چار لاکھ تیرہ ہزار نو ترک باشندے ووٹ ڈال چکے ہیں جبکہ امریکہ میں 12347 ،آسٹریا میں 39 ہزار ،ڈنمارک میں 8 ہزار فرانس میں ایک لاکھ ،سویٹرزرلینڈ میں 33 ہزار ،شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں 21 ہزار ترک رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کر چکے ہیں ۔
بیرونی ممالک میں مقیم رائے دہندگان آسٹریلیا ،جرمنی، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس ،سویڈن، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ناروے اور امریکہ کے ترک سفارتخانوں میں 31 مئی تک اور سرحدی چوکیوں پر سات جون تک ووٹ ڈال سکیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں