چاوش اولو۔ ظریف ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، اسلامی تعاون تنظیم کے 42 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں کویت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی

290607
چاوش اولو۔ ظریف ملاقات

چاوش اولو۔ ظریف ملاقات۔۔۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، اسلامی تعاون تنظیم کے 42 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں کویت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی۔
دو طرفہ مذاکرات میں شام، عراق اور یمن میں درپیش حالات ایجنڈے پر رہے۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم داعش سمیت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور یمنی مہاجرین تک انسانی امداد کے موضوعات پر بات چیت کی گئی اور علاقائی موضوعات میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تعاون کے پہلو پر اتفاق رائے کیا گیا۔
چاوش اولو نے میزبان ملک کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ خالد الصباح کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔
مذاکرات میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے ڈھانچے سے متعلق ضروری کاروائیوں پر بات چیت کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں