ترکی،یونان اور بلغاریہ کے درمیان سرحدی تعاون میں اضافہ

بلغاریہ کے دورے پر موجود وزیر داخلہ صباح الدین اوز ترک نے بلغاریہ کی نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ رومیانا بیچر اووا اور یونان کے شہریوں کے امور کے وزیر یانس پانوسیس کے ساتھ ملاقات کی

288887
ترکی،یونان اور بلغاریہ کے درمیان  سرحدی تعاون میں اضافہ

ترکی اور بلغاریہ کے درمیان سلامتی کے موضوع پر تعاون بڑھ رہا ہے۔
بلغاریہ کے دورے پر موجود وزیر داخلہ صباح الدین اوز ترک نے بلغاریہ کی نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ رومیانا بیچر اووا اور یونان کے شہریوں کے امور کے وزیر یانس پانوسیس کے ساتھ ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں تینوں ممالک کے درمیان پولیس اور کسٹم یونین کے مشترکہ رابطہ مرکز کے قیام پر مبنی ایک معاہدہ طے کیا گیا۔
معاہدے کے بعد ایک پریس بریفنگ کے دوران پولیس اور کسٹم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت اجاگر کرتےہوئے وزیر اوزترک نے کہا کہ ترکی اپنی جنوبی سرحدوں پر رونما ہونے والے بعض نا خوشگوار واقعات سے مطمئن نہیں ہے جو کہ ایک عالمی مسئلے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
جناب اوزترک نے بتایا کہ اس معاہدے سے تینوں ممالک کے درمیان سرحدی پولیس ،غیر قانونی نقل مکانی کے سد باب اور کسٹم سے وابستہ معاملات میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں