شامی مہاجرین کے سلسلے میں ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں: پیری

یورپی یونین کی امور ترکی سے متعلق ذمہ دار کاتی پیری نے کہا ہے کہ ترکی کا شمار مہاجرین کو سب سے زیادہ پناہ دینے والے چند ممالک میں ہوتا ہے جو کہ قابل تعریف ہے

283291
 شامی مہاجرین کے سلسلے میں ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں: پیری

یورپی یونین کی امور ترکی سے متعلق ذمہ دار کاتی پیری نے کہا ہے کہ ترکی کا شمار مہاجرین کو سب سے زیادہ پناہ دینے والے چند ممالک میں ہوتا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔
پیری نے کہا کہ اس وقت ترکی میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد ڈھائی ملین ہے جن کی آباد کاری آسان کام نہیں لیکن حکومت ترکی نے ان کی آسائش اور آرام کا پورا خیال رکھا ہوا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔
انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ترکی کے اس بوجھ کو کم کرنے کےلیے اپنا تعاون پیش کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں