اسد اقتدار کے خاتمے کے لیے مخالفین کی حمایت  ضروری ہے

صدارتی ڈپٹی سیکریٹری اور ترجمان ابراہیم کالن نے کہا ہے کہ داعش کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے شام کی جنگ اور اسد اقتدار کو ختم کروانے کی ضرورت ہے ۔

282712

انھوں نے سیاست ،اقتصادیات اور سماجی تحقیقاتی وقف کے واشنگٹن آفس کی پانچویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد اقتدار کو ختم کروانے کے مقصد میں کا میابی کے لیے شام کے اعتدال پسند مخالفین کی سنجیدہ شکل میں حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسد انتظامیہ نے داعش کو شامی مخالفین کو کمزور بنانے اور انھیں منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ترکی نے ایک میلین سات لاکھ شامی اور دو لاکھ عراقی مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے اور انھیں کی ہر طرح کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے ۔
انھوں نے ترکی کیطرف سے شام کو اسلحہ بھیجنے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر ،وزیر اعظم اور وزراء خارجہ نے ہر موقع پر یہ واضح کیا ہے کہ ترکی نے شام کے کسی بھی گروپ کو کسی قسم کا اسلحہ نہیں بھیجا ہے ۔ترکی نے شام کو ہمیشہ انسانی امداد روانہ کی ہے ۔
ابراہیم کالن نے مزید کہا کہ 2013 میں انقلاب کے ذریعے مصر کے ایک منتخب صدر کو معزول کرنے سے مصر کے روشن مستقبل کی امیدیں ماند پڑ گئی ہیں اور پھانسی کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتی المیہ ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں