مصر کے منتخب صدر آمر السیسی نہیں مرسی ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں پھانسی کی سزا ممنوع ہے لیکن مرسی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مصر ی عدالت کے اس فیصلے پر یورپی ممالک کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے

282684
مصر کے منتخب صدر آمر السیسی نہیں مرسی ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مصر کے حقیقی اور منتخب آمرالسیسی نہیں بلکہ صدر مرسی ہیں۔
انہوں نے یہ بات بوسنیا کے دورے کے دوران منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔
فوجی انقلاب کے ذریعے مصر کے منتخب صدر محمد مرسی سمیت 106 افراد کے خلاف پھانسی کی سزا کے حکم پر تبصرہ کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں پھانسی کی سزا ممنوع ہے لیکن مصر ی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف یورپی ممالک کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اٹھائے جانے والے اقدامات اور عالمی سطح پر اس معاملے کو ایجنڈے میں لانا جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں