بوسنیا کے ہر شعبے میں تعاون یقینی بنایا جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بوسنیا کا استحکام ،معاشی ترقی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے سود گار ثابت ہوگا

282640
بوسنیا کے ہر شعبے میں تعاون یقینی بنایا جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی بوسنیا کی ہر شعبے میں مدد کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔
صدر ایردوان نے بوسنیا کے چھوٹے اور اوسط طبقے کے تاجروں کی اعانت کےلیے مختص کردہ 50 ملین یورو کی دوسری قسط کی فراہمی پر مبنی ایک تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بوسنیا کا استحکام ،معاشی ترقی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے سود گار ثابت ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ اس ملک میں بسنے والا ہر طبقہ اتحاد و یک جہتی کی مثال بنتےہوئے اپنے روشن مستقبل کی جانب گامزن رہے گا۔
بوسنیا کی صدارتی کونسل کے صدر ملادن ایوا نیچ نے اس موقع پر حکومت ترکی سے درخواست کی کہ وہ بوسنیا کی معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے۔
بعد ازاں صدر ایردوان نے سرائیوو میں بے اسحاق اوویچ حمام اور ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کی جانب سے محفوظ کردہ خونکار جامع مسجد کا بھی افتتاح کیا ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں