امریکی صدر کے خصوصی نمائندوں کا دورہ ترکی

امریکی صدر براک أوباما کے داعش کے خلاف جدوجہد کے خصوصی نمائندے جنرل جان ایلین اور ان کے نائب بریٹ میک گرک نے ترکی کا دورہ کیا

277000
امریکی صدر کے خصوصی نمائندوں کا دورہ ترکی

امریکی صدر براک أوباما کے داعش کے خلاف جدوجہد کے خصوصی نمائندے جنرل جان ایلین اور ان کے نائب بریٹ میک گرک نے ترکی کا دورہ کیا ۔
دونوں نمائندوں نے ترک سیکریٹری خارجہ فریدون سینیرلی اولو سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں داعش کے خلاف نبرد آزمائی کے موضوع پر ترکی اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔
جنرل ایلین نے اس موقع پر کہا کہ داعش تنظیم کے خلاف شامی مخالفین کو تربیت دینے کےلیے ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں