ہم ایک خوشحال بوسنیا دیکھنے کی خواہش رکھتےہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے بوسنیا روانگی سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بوسنیا برادر عوام امن و آشتی اور ترقی کے سائے تلے اپنی زندگی بسر کریں

275390
ہم ایک خوشحال بوسنیا دیکھنے کی خواہش رکھتےہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بلقانی ممالک میں ہمارے برادر عوام امن و آشتی کے سائے تلے اپنی زندگی بسر کریں۔
انہوں نے یہ بات بوسنیا روانگی سے قبل ایک بوسنیائی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی ۔
جناب صدر نے کہا کہ بوسنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوں یہ ہماری خواہش ہے اور میرا یہ دورہ گزشتہ سال بننے والی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کےلیے ایک بہترین موقع ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بوسنیا میں بسے تمام طبقات خواہ وہ سرب ہوں ، کروئشیئن ہوں یا بوسنیائی ہوں ہم نے ان کے ساتھ یکساں تروابط استوار رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی دلیل بوسنیا میں کی جانے وایل سرمایہ کاری کی شکل میں موجود ہے ۔
صدر نے کہا کہ ہم بوسنیا میں امن و امان اور معاشی خوشحالی کےلیے ہر ممکنہ تعاون کےلیے تیار ہیں۔
ایردوان نے سربرینتسا کے قتل عام کے حوالے سے کہا کہ ہم سب کو اس وحشیانہ نسل کشی سے سبق حاصل کرتےہوئے نسلی امتیاز و نفرت کے جذبے کو منوں مٹی تلے دبانے کی ضرورت ہے ۔ ہم بوسنیائی برادر عوام کے مصائب کو اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں اور ان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں بوسنیا کے عظیم لیڈر عالیہ عزت بیگوویچ کے بارے میں کہا کہ ہم نے انہیں ترکی میں علاج معالجے کی پیش کش کی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آخری سانس بھی میں اپنی زمین پر لوں ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں