نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

نیٹو کے رکن 28 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 17 ممالک کے اعلٰی سطحی نمائندوں کا اجلاس انطالیہ کے علاقے بیلک میں منعقد ہو رہا ہے

272994
نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

نیٹو کے رکن 28 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 17 ممالک کے اعلٰی سطحی نمائندوں کا اجلاس انطالیہ کے علاقے بیلک میں منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس کے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم احمد داود اولو نے شام کے بحران کے حل کے لئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
داود اولو نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف متحدہ ردعمل پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یورپی یونین کے تمام اراکین کے اس میں شامل ہونے کی طرف اشارہ کیا۔
اس دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹالٹن برگ اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اجلاس میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
سٹالٹن برگ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں یوکرائن کے بحران اور افغانستان میں پُرعزم تعاون مشن کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔
تاہم کیری نے کہا کہ" مذاکرات میں ہم روس کے حامیوں اور پوٹن کو ایک میز پر لائیں گے"۔
کیری نے کہا کہ اجلاس میں لیبیا ، شام اور نیٹو ممالک کے عمومی دہشت گردی کے مسائل پر غور کیا جائے گا اس کے علاوہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کی تفصیلات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں