کولیشن حکومتوں نے یورپی ممالک میں سیاسی مسائل پیدا کئے ہیں: ایرد

ہر وہ جگہ جہاں استحکام اور سکیورٹی کی کوششیں کی جا رہی ہیں وہاں صدارتی نظام ایجنڈے پر ہے: صدر رجب طیب ایردوان

269535
کولیشن حکومتوں نے یورپی ممالک میں سیاسی مسائل پیدا کئے ہیں: ایرد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہر وہ جگہ جہاں استحکام اور سکیورٹی کی کوششیں کی جا رہی ہیں وہاں صدارتی نظام ایجنڈے پر ہے"۔
صدر ایردوان نے کہا کہ" میں کسی بھی یورپی ملک میں اپنے بھائی کو سر جھکائے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، جب تک آپ اپنی زبان، ایمان اور ثقافت کی نگہبانی کرتے رہیں گے ہر کوئی آپ کا احترام کرتا رہے گا"۔
بیلجئیم میں منعقدہ "یوتھ میٹنگ" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 7 جون کے عام انتخابات کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے 2023 اور 2053 کے ویژن تک پہنچنے کے لئے یہ انتخابات نہایت سنجیدہ اہمیت کے حامل ہیں، آپ کی انتخابات میں شرکت کی مدد سے ہم نئے ترکی ، نئے آئین اور صدارتی نظام کا راستہ ہموار کریں گے"۔
صدر ایردوان نے کہا کہ پارلیمانی نظام اور کولیشن حکومتوں نے یورپی ممالک میں سیاسی مسائل پیدا کئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں