یونان اگر قدم بڑھائے تومسئلہ قبرص اس سال ختم ہو سکتا ہے: ایردوا

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصِ صدر مصطفی اکین جی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ جنوبی قبرص کو مذاکراتی عمل کی راہ بحال کرنے کی ضرورت ہے

264903
 یونان اگر قدم بڑھائے تومسئلہ قبرص اس سال ختم ہو سکتا ہے: ایردوا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جنوبی قبرص کو مذاکراتی عمل کی راہ بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممکن ہو گیا تو اس سال یہ مسئلہ ہمیشہ کےلیے ختم ہو جائے گا۔
سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود شمالی قبرصی صدر مصطفی اکین جی سے ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ حکومت یونان کو بھی اس سلسلے میں اپنی کوششیں صرف کرنی چاہیئے۔
شمالی قبرصی صدر اکین جی نے بھی اس موقع پر کہا کہ جزیرے کی دونوں حکومتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
صدر اکین جی نے کہا کہ انہیں اس دورے سے کافی خوشی محسوس ہوئی ہے ۔
جناب اکین جی نے مزید کہا کہ جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس نے گزشتہ دنوں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کے اشارے دیئے تھے اور میرا یہ دورہ ترکی اس سلسلے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں