شامی مصور پناہ گزین کیطرف سے صدر ایردوان کی پینٹنگ

شام میں جاری خانہ جنگی سے فرار ہو کر ترکی میں پناہ لینے والےشامی مصور فاواز البدران نے ان کی مدد کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کی تصویر کی کینوس پر عکاسی کی ہے ۔

266088

شام کے ہیسیکے شہر کے ایک اسکول میں مصوری کے استاد کے فرائض انجام دینے والے البدران نے تین سال قبل خانہ جنگی کیوجہ سے اپنے ملک سے فرار ہو کر اپنے اہل خانہ کیساتھ ترکی میں پناہ لی تھی ۔ وہ شانلی عرفہ میں تصویریں بیچ کر روزی کما رہے ہیں ۔ انھوں نے صدر ایردوان سے اظہار عقیدت کے طور پر ان کی ایک تصویر بنائی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر صدر ایردوان شانلی عرفہ آئے تو میں یہ پینٹنگ انھیں پیش کروں گا اور اگر نہ آئے تو میں انقرہ جا کر یہ پینٹنگ نذرانہ عقیدت کے طور پر ان کی خدمت میں پیش کروں گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں