اناطولیئن اسٹارز نامی امدادی مشقوں کا آغاز

ازمیر میں شروع ہونے والی ان مشقوں میں ترک مسلح افواج کے علاوہ بعض شہری تنظِمیں بھی حصہ لے رہی ہیں

263252
اناطولیئن اسٹارز نامی امدادی مشقوں کا آغاز

اناطولیئن اسٹارز سن 2015 نامی مشترکہ امدادی کاروائیوں کا آغاز ازمیر میں ہو رہا ہے۔
ان کاروائیوں کا ایک حصہ غیر ملکی جائزہ نگاروں اور پریس مندوبین کےلیے منعقد کیا جائے گا۔
ترک مسلح افواج کی طرف سے منعقدہ ان مشقوں میں شہری تنظیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
اس حوالے سے دی جانے والی ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان مشقوں کے دو مرحلے ہونگے جن میں سے پہلے مرحلے میں یونانی جزیرے لیسوس اور کییوس جزیرے کے درمیان عالمی پانیوں میں ڈوبنے والے ایک بحری جہاز پر سوار افراد کو بچانے کی کوشش کی جائے گی ۔
جبکہ مشقوں کے دوسرے دن ازمیر کی تحصیل مینے مین میں واقع دومانلی نامی پہاڑ پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماوں کی فرضی تلاش کا کام جاری رکھا جائے گا۔
ان مشقوں میں ترک مسلح افواج کے تمام شعبے حصہ لے رہے ہیں جنہیں وزارت مواصلات و خبر رسانی و جہاز رانی کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔
یہ امدادی مشقیں 8 مئی تک جاری رہیں گی ۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں