بیرون ملک میں خاندانی امور کے نمائندہ دفاتر

عائلی و سماجی امور کی وزارت ترک تارکین وطن کے لیے عائلی تحفظاتی دفاتر کھولے گی

260873
بیرون ملک میں خاندانی امور کے نمائندہ دفاتر

عائلی و سماجی پالیسیوں کی وزارت بیرون ملک مقیم ترک تارکین وطن کو سماجی خدمات و حقوق سے استفادہ کروانے کے زیر مقصد اپنے نمائندہ دفاتر کھولے گی۔
عائلی و سماجی پالیسیوں کی وزیر عائشہ نور اسلام نے وضاحت کی ہے کہ ہم اپنا پہلا دفتر امسال جرمنی میں کھولیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دفتر کا اہم ترین کام بیرون ملک مقیم ترک کنبوں کے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے تعاونی امور سر انجام دینا ہو گا، یہا ں پر ترک اور مسلمان کنبوں کو عائلی تحفظاتی نظام کے بارے میں آگاہی بھی کروائے جا نے کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔
کسی ترک کنبے سے لیے گئے بچے کو کسی دوسرے ترک کنبے کو " تحفظاتی کنبے" کی حیثیت سے ہی دیے جا سکنے کی ضرورت پر زور دینے والی اسلام نے بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اس چیز کا مطالبہ کیا گیا تو پھر اس ملک کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں