قومی سلامتی اجلاس،ملکی و بیرونی صورتحال پر غور

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں منعقدہ قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں موجود سازشی عناصر کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

255696
قومی سلامتی اجلاس،ملکی و بیرونی صورتحال پر غور

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں منعقدہ قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں موجود سازشی عناصر کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ ملکی و بیرونی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر قومی سلامتی سے متعلق بعض سیاسی تجاویز پر غور و خوض کیا گیا جس کے نتیجے میں لیے جانے والے فیصلوں سے کابینہ کو مطلع کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں سات جون کو ہونے والے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے سے بھی کی جانے والی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
علاوہ ازیں سن 1915 کے واقعات سے متعلق بعض ممالک کے بیانات کو تاریخی حقائق سے دور قرار دیا گیا ۔
بعد ازاں اجلاس میں شام ، عراق،یمن اور لیبیا کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں