ترکی نے متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے

خاص طور پر شامی مہاجرین کو پناہ دینے میں ترکی کا بڑا حصہ ہے: بان کی مون

254292
ترکی نے متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے

ترکی نے متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ترکی نے صرف 2015 میں جی 20 کی قیادت کے ساتھ ہی نہیں بلکہ متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بان کی مون نے اقتصادی تعاون وترقیاتی تنظیم کے پیرس آفس میں ایک کانفرنس دی اور کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خاص طور پر شامی مہاجرین کو پناہ دینے میں ترکی کا بڑا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حیثیت سے ہم ترکی کی طرف سے کئے گئے انسانی اقدامات کو سراہتے ہیں اور ان اقدامات میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
بان کی مون نے جغرافیائی حیثیت سے ترکی کے ایک اہم ملک ہونے کی طرف بھی اشارہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں