فتح چناق قلعے کی صد سالہ تقریبات

تقریبات میں 21 ملکوں کے صدور، 70 سے زائد ملکوں کے اسپیکران ِ اسمبلی ، وزراء اعظم اور وزراء شرکت کر رہے ہیں

248002
فتح چناق قلعے کی صد سالہ تقریبات

فتح چناق قلعے کی صد سالہ یاد کے موقع پر یادگاری تقریبات منائی جا رہی ہیں۔
تقریبات میں 21 ملکوں کے صدور، 70 سے زائد ملکوں کے اسپیکران ِ اسمبلی ، وزراء اعظم اور وزراء شرکت کر رہے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان بھی ان تقریبات میں شرکت کی غرض سے چناق قلعے تشریف لے جائیں گےاور مہمان وفود کے ساتھ یحیٰ چاوش قبرستان کے جوار میں ظہرانے پر یکجا ہوں گے۔
صدر ایردوان صدا الاباہر جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔
ایردوان اور برطانوی ولی عہد پرنس چارلس ترک فوجیوں کی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے اور مہمانوں کو خطاب دیں گے۔ پرنس چارلس یہ خطاب اس دور کی اتحادی قوتوں کے نام پر کریں گے۔
یہاں پر منعقدہ تقریب میں ترکی اور دیگر شریک ملکوں کے پرچموں کو لہرایا جائیگا۔
صدر ایردوان فتح چناق قلعے کی صدر سالہ یاد کی تقریب اور امن سمٹ میں شریک مہمان وفود کے سربراہان کے اعزا ز میں ساوا رونا یاٹ میں عشائیہ دیں گے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں