بوسنیا میں 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کی تقریبات

23 اپریل قومی خود مختاری اور بچوں کے تہوار کو ترکی کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔

247377
بوسنیا میں 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کی تقریبات

23 اپریل قومی خود مختاری اور بچوں کے تہوار کو ترکی کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔
بوسنیا کے شہر زینٹسا میں شہر کی گلیوں کو ترکی اور بوسنیا کے پرچموں سے سجایا گیا ہے اور یہاں پر منعقدہ تقریب میں 6 ہزار بچے شرکت کر رہے ہیں ۔اس جشن کا اہتمام بوسنیا ہر زو گوینیا میں ترکی کے سفارتخانے اور یونس ایمرے ثقافتی مرکز کیطرف سے کیا گیا ہے ۔ دوپہر دو بجے شروع ہونے والے اس جشن میں اسکولوں نے بچوں نے انواع اقسام کے پروگرام پیش کیے ۔ جشن کے دوران بوسنیا قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے پیغامات کے علاوہ اسپین کے فٹبال کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے مایہ ناز کھلاڑی عاردا توران کے ایک ویڈیو پیغام کو بھی دکھایا گیا ۔ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کے چینل آواز نے اس تقریب کا آنکھوں دیکھا حال پیش کیا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں