24 اپریل کو چناقلعے میں عالمی امن کی تقریبات

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی 1915 کے واقعات سے متعلق ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار ہے

247005
24 اپریل کو چناقلعے میں عالمی  امن  کی تقریبات

صدر رجب طیب ایردوان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ24 اپریل کو چناقلعے میں امن کی تقریبات منعقد ہو ں گی جن میں مختلف ممالک کے 100 سربراہان شرکت کر رہے ہیں ۔
انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ 24 اپریل کو ترکی کے ایجنڈے کا موضوع امن ہو گا اور پوری دنیا اسے دیکھے گی ۔ اُس دن آرمینیا کے ایجنڈے کا موضوع نام نہاد آرمینی نسل کشی کے دعوے ہونگے جو کہ غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں ۔ ترکی 1915 کے واقعات سے متعلق اپنے سرکاری ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار ہے اور ہم آرمینیا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اگر ان کے پاس ریکارڈ موجود ہے تو وہ بھی کھولیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے ۔
صدر ایردوان نے صدر اوباما کے 1915 کے واقعات کے بارے میں ممکنہ بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے منفی بیان کی توقع نہیں رکھتے ہیں ۔ امریکہ کی نظر میں ترکی کا مقام واضح ہے ۔ ہم صدر اوباما کیساتھ اس موضوع پر بار ہا بات چیت کر چکے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں