وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی امریکہ میں مصروفیات

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے امریکہ میں مذاکرات جاری ہیں ۔

242470
 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی امریکہ میں مصروفیات


امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے امریکہ میں مذاکرات جاری ہیں ۔
انھوں نے ریاست میری لینڈ میں ترک امریکن ثقافتی اور تہذیبی سینٹر کے دورےکے دوران منتظمین سے معلومات حاصل کیں اور مسلمان بردری کے نمائندوں کیساتھ ظہرانے میں شرکت کی ۔ یہاں پر خطاب کرتے ہوئے انھوں سے اسلام فوبیا کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے افسوس کیساتھ کہا کہ القائدہ اور داعش جیسی تنظیمیں مسلمانوں کے امیج کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امریکی عوام پر یہ واضح کریں کہ القائدہ اور داعش نہ ایک مملکت ہے اور نہ ہی ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہے ۔انھوں نےاسطرف توجہ دلائی کہ نام نہاد آرمینی نسل کشی کی یاد کے یوم 24 اپریل سے پہلے آرمینی لابی فعال شکل میں ترکی اور اسلام کے خلاف پروپگنڈے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم 1915 میں ہلاک ہونے والے مسلمانوں اور آرمینیوں کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں سے 24 اپریل کو واشنگٹن میں منعقد کیے جانے والے امن و یکجہتی کے جلوس میں شریک ہونے کی دعوت دی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں