شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: انتخابی نتائج دوسرے راونڈ پر منحصر

دوسرے انتخابی راونڈ میں صدر درویش ایر اولو اور مصطفی آقن جی کے درمیان مقابلہ ہو گا

242775
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: انتخابی نتائج دوسرے راونڈ پر منحصر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کل منعقدہ صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکنے کی وجہ سے انتخابات کے نتائج دوسرے راونڈ کے بعد واضح ہوں گے۔
دوسرے انتخابی راونڈ میں صدر درویش ایر اولو اور مصطفی آقن جی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
انتخابات میں شرکت کی شرح 62.5 فیصد رہی جو جمہوریہ کی تاریخ کی کم ترین شرکت تھی۔
سات امیدواروں نے انتخابات لڑے جن میں صدر درویش ایراولو نے 28.18 فیصد جبکہ مصطفی آقن جی نے 26.92 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
صدارتی دوڑ کے سرفہرست امیدواروں میں سے اسمبلی اسپیکر اور ریپبلکن ترک پارٹی کی امیدوار سیبل سیبر کے ووٹوں کی شرح 22 فیصد رہی۔
آزاد امیدوار قدرت اوزیر سائے نے بڑے پیمانے پر پیش رفت دکھاتے ہوئے 21.23 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں