شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئے صدرکے انتخاب کے لیے پولنگ

صدر کے انتخاب کے لیے ایک لاکھ 76 ہزار 912 رائے دہندگان 693 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخابات جن میں سات امیدواروں میں سے پانچ آزاد امیدوار ہیں گزشتہ 50 سالہ مسئلہ قبرص کو اپنے صدارتی دور میں حل کروانے کا وعدہ کیے ہوئے ہیں

241468
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئے صدرکے انتخاب کے لیے پولنگ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئے صدر کا انتخاب ہو رہا ہے۔
صدر کے انتخاب کے لیے ایک لاکھ 76 ہزار 912 رائے دہندگان 693 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
صدر درویش ایر اولو ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تو ان کے مرد مقابل قومی اسمبلی کی اسپیکر سیبل سیبر ، سابق وزیر اور رکن قومی اسمبلی مصطفےٰ آکن جی سابق چیف نگو شی ایٹر قدرت اوزیر سائے ہیں۔
صدارتی انتخابات جن میں سات امیدواروں میں سے پانچ آزاد امیدوار ہیں گزشتہ 50 سالہ مسئلہ قبرص کو اپنے صدارتی دور میں حل کروانے کا وعدہ کیے ہوئے ہیں۔
صدر منتخب ہونے کے لیے پچاس فیصد سے زائد ووٹ لینے کی ضرورت ہے۔
اگر کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو پھر 26 اپریل کو صدارتی انتخابات کا دوسرا راؤنڈ منعقد ہوگا جس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
کروائے جانے والے سروئیز سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی بھی امیدوار پہلے راؤنڈ میں پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کرسکے گا اور فیصلہ اگلے راؤنڈ میں ہوگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں