صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے پاپائے روم کے بیان کی مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے 1915 کے واقعات کے بارے میں بیان دینے والے پاپائے روم فرانسیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی خطاوں سے گریز کریں ۔

235926
صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے  پاپائے روم  کے بیان کی مذمت


صدر رجب طیب ایردوان نے 1915 کے واقعات کے بارے میں بیان دینے والے پاپائے روم فرانسیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی خطاوں سے گریز کریں ۔ انھوں نے پاپائے روم کے بیان کی مذمت کی ہے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم تاریخی واقعات کو مسخ کر کے پیش کرتے ہوئے انھیں ترکی اور ترک عوام کیخلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔ آرمینی مسئلے پر بحث کے لیے اور 1915 کے واقعات کا صحیح طریقے سے جائزہ لینے کے لیے ہم دوبارہ ایک کمیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں ۔یہ تایخدانوں کا کام ہے ۔ہم اپنے ریکارڈ میں موجود تمام دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے لیے تیار ہیں ۔تاریخدانوں کے کام میں سیاستدان اور مذہبی شخصیات کی مداخلت نقصان دہ ہے ۔ پاپائے روم کو بھی آئندہ اس قسم کے بیانات دینے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں