ترکی میں ہفتہ میلاد کی خصوصی تقریبات

صدر ایردوان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم شیعہ، سنی ہونے سے بڑھ کر مسلمان ہیں

234514
ترکی میں ہفتہ میلاد کی خصوصی تقریبات

ترکی ، حضورِ اکرم ﷺ کی عیسوی سال کے اعتبار سے ہفتہ میلاد کو منا رہا ہے۔
محکمہ مذہبی امور کی جانب سے ہفتہ ولادت نبی اکرم کی مناسبت سے استنبول کنونشن سنٹر میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
صدر رجب طیب ایردوان ، وزیر اعظم احمد داؤد اولو اور جمہوری عوامی پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار " حضرت ِپیغمبر اور مل جل کر زندگی بسر کرنے کی اخلاقی اقدار" کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں شریک ہو ئے۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دینِ اسلام کو آلہ کار بنانے والے دہشت گردوں نے ہمارے دین کو اسلام دشمنان سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے، فرقہ واریت مسلم اُمہ کو منقسم کر رہی ہے۔
عالم اسلام میں در پیش افراتفری اور بد امنی کے ماحول پر توجہ مبذول کرانے والے ایردوان نے بتایا کہ عراق، شام، فلسطین اور یمن کے واقعات مذہبی فسادات اور تفریق بازی کا منبع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دین کا نام سنی اور شیعہ ازم نہیں ، ہمارے دین کا واحد نام اسلامیت ہے، ہر کس کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں