ترکی:داعش میں شمولیت کا منصوبہ، 27 سالہ ولندیزی دوشیزہ گرفتار

دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہونے کی غرض سےشام جانے کی تیاری میں مصروف ایک ولندیزی دوشیزہ انطالیہ سےگرفتار کرلی گئی

229113
 ترکی:داعش میں شمولیت کا منصوبہ، 27 سالہ ولندیزی دوشیزہ گرفتار

دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہونے کی غرض سےشام جانے کی  تیاری میں مصروف  ایک ولندیزی دوشیزہ  انطالیہ سےگرفتار کرلی گئی ۔
انٹرپول کی طرف سے خبر ملنے پر مذکورہ دوشیزہ کو انطالیہ کی تحصیل مناوگات میں جینڈر میری نے گرفتار کرلیا ۔
گرفتاری پر اس 27 سالہ دوشیزہ نے بتایا کہ وہ ترکی کے راستے شام جانے کی تیاری کر رہی تھی ۔
بعد ازاں دوشیزہ کو مزید تفتیش کےلیے انطالیہ پولیس ہیڈکوارٹر لے جایا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں