ملکی سلامتی قوانین کا نفاذ

دہشت گردی کے پروپیگنڈے کی ماہیت اختیار کرنے والے جلوسوں میں اپنے چہروں کو جزوی یا پھر مکمل طور پر نقاب سے چھپانے والوں کو 5 برسوں تک سزائے قید دی جا سکے گی۔

225006
ملکی سلامتی قوانین کا نفاذ

ملکی سلامتی  پیکیج کو صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے منظوری اور سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔
رائے عامہ میں ملکی سلامتی کے نام سے منسوب کیے جانے والے 6638 نمبر کے حامل ' پولیس کے فرائض اور صلاحیت قانون، جندارمیری ڈھانچے، فرائض اور اختیارات قانون سمیت بعض قوانین میں ترمیم پر مبنی اس پیکیج کے ذریعے عوامی نظام کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کو ان حرکات سے باز رکھنے کی سعی کی جائیگی۔
ان تدابیر میں سے بعض کچھ یوں ہیں؛
دہشت گردی کے پروپیگنڈے کی ماہیت اختیار کرنے والے جلوسوں میں اپنے چہروں کو جزوی یا پھر مکمل طور پر نقاب سے چھپانے والوں کو 5 برسوں تک سزائے قید دی جا سکے گی۔
کیمیائی منشیات کو ترک فوجداری قانون کے دائرے میں شامل کرتے ہوئے ان مصنوعات کی پیداوار اور فروخت کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تھانے کے افسر کی تحریری اجازت جبکہ ہنگامی صورتحال میں منہ زبانی ہدایت کے مطابق تلاشی کا ثبوت ہ پیش کرنے کے ساتھ کسی شخص، گاڑی اور اس کی اشیاء کی تلاشی لی جا سکے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں