صدر رجب طیب ایردوان رومانیہ کے دورے پر
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے رومانیہ میں اپنے سرکاری دورے کی مصروفیات کا آغاز بخارسٹ میں ترک شہداء کے قبرستان میں حاضری سے کیا
220104
![صدر رجب طیب ایردوان رومانیہ کے دورے پر](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/8962548229cumhurbakanromanyada1.jpg?time=1719180593)
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے رومانیہ میں اپنے سرکاری دورے کی مصروفیات کا آغاز بخارسٹ میں ترک شہداء کے قبرستان میں حاضری سے کیا۔
اس کے بعد رومانیہ کے صدر کلاوس یوہانیز نے صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔
دونوں صدور مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
صدر ایردوان اپنی مصروفیات کے دوران رومانیہ کے وزیر اعظم وکٹر پونٹا کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
نامعلوم فوجی کی یادگار پر حاضری کے بعد صدر ایردوان ترکی۔رومانیہ ٹریڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور رومانیہ میں مقیم ترک کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719180593)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے