تشدد اور اسلحے کو تا ابد زیر زمین دفن کر دیں

اپنے جوانوں کو دفن کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اسلحے کو دفن کر دیں: وزیر اعظم احمد داود اولو

275788
تشدد اور اسلحے کو تا ابد زیر زمین دفن کر دیں

تشدد اور اسلحے کو تا ابد زیر زمین دفن کر دیں۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے استنبول میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی طرف سے منعقدہ جشن نوروز میں خطاب کرتے ہوئے "اسلحے کو دفن کرنے کی اپیل کی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ آئیے نفرت ، نفرت کی ثقافت ، تشدد اور اسلحے کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں، اپنے جوانوں کو دفن کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اسلحے کو دفن کر دیں۔ آئیے، شہداء کی ماوں کے دکھ کو، ضلع دیار بکر کی ماوں کے دکھ کوایسے دفن کریں کہ یہ دکھ دوبارہ ان کے دامن سے نہ لپٹ سکے"۔
وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کے موضوع پر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خواہ کسی بھی قیمت پر ہو اس کام میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ" ہم چاہتے ہیں کہ اب کوئی ترکی کے مشرق یا جنوب میں جا کر 6 اور 7 اکتوبر کے واقعات کی طرح تشدد کی اپیل نہ کرے اور نہ ہی حل مرحلے کو روزمرہ سیاست چمکانے کا آلہ کار بنایا جائے"۔
نوروز کی رنگا رنگ تقریب میں ترکی اور کردی زبان میں گیت گائے گئے۔
تقریب کے آخر میں وزیر اعظم احمد داود اولو نے گلوکاروں کے ساتھ مل کر "میرا وطن" نامی گیت گایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں