بحر اسود میں نیٹو کی بحری جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

ہمیں SNMG-2 کی کارکردگی پر فخر ہے اور ان مشقوں سے اتحاد نے اپنی طاقت کو ثابت کر دیا ہے

275969
بحر اسود میں نیٹو کی بحری جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

بحر اسود میں نیٹو کی بحری جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔
نیٹو کے مستقل بحری گروپ SNMG-2، اتحادی ممالک کے مشترکہ دفاع اور عزم کے مظاہرے کے لئے بحر اسود میں اترا۔
گروپ سے منسلک بحری جہاز 4 مارچ سے لے کر اب تک بحر اسود میں تھے اور کثیر اطراف کے خطرے کے ماحول میں مشترکہ اقدامات کر سکنے کے لئے تین مختلف تعلیمی پروگراموں کا اہتمام کیا۔
بحری گروپ نے ترک، بلغارئن اور رومن فلیٹوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ فضائی، برّی اور بحری تڑیننگ کی۔
امریکی کموڈور بریڈ ولئیم سن کی زیر کمانڈ بحری گروپ میں ترک فریگیٹ کا TCG ترگت رئیس بحری جہاز بھی شامل تھا۔
مشقوں کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کموڈور ولئیم سن نے کہا کہ ہمیں SNMG-2 کی کارکردگی پر فخر ہے اور ان مشقوں سے اتحاد نے اپنی طاقت کو ثابت کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں