ترکی کےکریڈٹ ریٹنگ برقرار: انٹر نیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی

انٹر نیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فیچ نے ترکی کےکریڈٹ ریٹنگ بی بی بی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ 

274632
ترکی کےکریڈٹ ریٹنگ برقرار: انٹر نیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی


انٹر نیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فیچ نے ترکی کےکریڈٹ ریٹنگ بی بی بی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ اسطرح ترکی سرمایہ کاری کرنے کے لیے ضروری نمبروں کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔
انٹر نیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے افراط زر اور جاری خسارے میں بہتری کا مشاہدہ ہوا ہے لیکن اس صورتحال نے روس ،یوکرین اور مشرق وسطی کو ہونے والی برآمدات پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں ۔ فیچ کیمطابق ترکی کے مرکزی بینک پر سیاسی دباؤ پٹرول کی کم ہونے والی قیمتوں کے جاری خسارے پر مثبت اثرات کو منظر عام پر لانے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہے اور 2015 میں ترک لیرے کی قدر میں دس فیصد کمی آئی ہے ۔ہم آہنگ اور دور اندیش مالی پالیسی اپناتے ہوئے افراط زر کو کم کیا جا سکتا ہے ۔بچت کی پالیسی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے والے بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات بھی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔فیچ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ 2015 میں ترقی کی رفتار 5 فیصد سے کم رہے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں