صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے قوم کو جشن نوروز کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے 21 مارچ یوم نو روز کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بہار میں نکلنے والی کونپلوں کیطرح ہماری امیدیں بھی جشن نوروز کیساتھ اپنے ہدف کو پائیں گی ۔

274837
صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے  قوم کو  جشن نوروز کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے 21 مارچ یوم نو روز کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بہار میں نکلنے والی کونپلوں کیطرح ہماری امیدیں بھی جشن نوروز کیساتھ اپنے ہدف کو پائیں گی اور یہ جشن ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا ۔
انھوں نے کہا یوم نوروز کو کئی صدیوں سے ایک وسیع و عریض علاقے میں جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔یہ موسم بہار کی آمد اور قدرت کی بیداری کا جشن ہے ۔اس یوم کو وسطی ایشیا سے لیکر بلقان تک جیسے وسیع و عریض علاقے میں منایا جاتا ہے ۔یہ یوم اتحاد و یکجہتی کے مظاہرے، ماضی کویاد رکھنے اور مستقبل کو مل جل کر روشن بنانے کے عزم کے اظہار کا دن ہے۔ نوروزقدرت کی بیدادی کیساتھ ساتھ انسانوں کی امیدوں کی بیداری کا بھی دن ہے ۔صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کیطرف سے 2010 میں پوری دنیا کے لیے تحفے کےطور پر قبول کیے جانے والے اس جشن کے عالم انسانیت کے لیے پیار و محبت اور امن کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا اور کہا کہ میں پوری قوم کو جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں