صدر رجب طیب ایردوان یوکرائن کے سرکاری دورے پر روانہ

صدر ایردوان نے کیف روانہ ہونے سے قبل اپنے اس دورے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرائن میں ہمارے کریمیا کے تاتار اور آحسیکہ ترک آباد ہیں۔ وہ بھی علاقے میں جاری کشیدگی سے بڑے متاثر ہو رہے ہیں

273654
صدر رجب طیب ایردوان یوکرائن کے سرکاری دورے پر روانہ

صدر رجب طیب ایردوان یوکرائن کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے کیف روانہ ہونے سے قبل اپنے اس دورے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرائن میں ہمارے کریمیا کے تاتار اور آحسیکہ ترک آباد ہیں۔ وہ بھی علاقے میں جاری کشیدگی سے بڑے متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم ترکی ہونے کے ناطے اپنے ان بھائیوں کے حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے تاتار بھائیوں پر مقامی حکام کی جانب سے گہری نگاہ رکھی جانا کوئی اچھا عمل نہیں ہے اور ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذاکرات کے دوران ان ست ان کی توقعات کے بارے میں پوچھیں گے اور اس سلسلے میں ترکی ان کے لیے کس طرح مدد گار ہو نے کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔
یوکرائن کے مشرق میں جاری مسئلے کو صرف اور صرف پر امن طریقے ہی سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم فائر بندی پر عمل درآمد کو جاری رکھنے کی تمنا کرتے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں