ترک وزیر اعظم کی ایلمار بروک سے ملاقات

وزیر اعظم داؤد اولو نے مہمان وفد کو سلسلہ حل کی تازہ صورتحال کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کیں۔

270451
ترک وزیر اعظم کی ایلمار بروک سے ملاقات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے یورپی پارلیمان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ ایلمار بروک اور ان کے ہمراہی وفد نے شرکت کی۔
مذاکرات میں نائب وزیر اعظم یالچن آک داع اور یورپی یونین امور کےو زیر و مذاکرات کار وولکان بوزکر نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے مہمان وفد کو سلسلہ حل کی تازہ صورتحال کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کیں۔ اور پی کے کے کو ہتھیار ڈالنے کی اپیل کے بعد حاصل کردہ پیش رفت کی اہمیت کی یاد دہانی کرائی۔ انہوں نے اس سلسلے کے ترکی کے یورپی یونین کے ساتھ سلسلہ مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب کرنے پر بھی توجہ مبذول کرائی۔
مذاکرات میں وفد نے جناب داود اولو سے " مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ترک فوجیوں کاجزیرے سے انخلاء اس ضمن میں کیا پہلا قدم ہو سکتا ہے؟ سوال کیا گیا۔
جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر عنان منصوبے پر وقت پر عمل درآمد کیا جا تا تو ہم اس وقت ان باتوں میں وقت ضائع نہ کر رہے ہوتے۔ ہم قبرصی ترک بھائیوں کو دوبارہ موت کے منہ میں دھکیلے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مذاکرات میں ترکی میں شامی پناہ گزینوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ الما ر بروک نے بیس لاکھ شامی شہریوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے والے ترکی کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں