ایردوان ۔ فیدان ملاقات

خفیہ سروس کے سیکرٹری کے عہدے کو دوبارہ سنبھالنے والے حاقان فیدان سے صدر ایردوان نے ملاقات کرتے ہوئے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

263068
ایردوان ۔ فیدان ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے قوم ی خفیہ سروس کے سیکرٹری کے عہدے کو دوبارہ سنبھالنے والے حاقان فیدان سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ جس دوران دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے سلسلہ حل سمیت شام اور عراق کی تازہ صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔
داعش کے خلاف جدوجہد بھی زیر غور آنے والے دیگر معاملات میں شامل تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں