یورپی یونین میں شامل ہونا ہماری پالیسی کا اہم جز ہے:بیلگیچ

برطانیہ میں متعین ترک سفیر عبدالرحمن بیلگیچ نے ایک منعقدہ پینل سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ہونا ترکی کی پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے

262019
یورپی یونین میں شامل ہونا ہماری پالیسی کا اہم جز ہے:بیلگیچ

کیمبرج یونیورسٹی میں یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور اس کے معاشرتی اثرات کے زیر عنوان ایک پینل کا انعقاد کیا گیا ۔
برطانیہ میں متعین ترک سفیر عبدالرحمن بیلگیچ نے پینل سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ہونا ترکی کی پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے ۔
بیلگیچ نے بتایا کہ یونین کے ساتھ مذاکراتی عمل بعض سیاسی عوامل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کےلیے ترکی اور یورپ کے درمیان تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔
یورپ میں حالیہ ایام میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کے حوالے سے ترک سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام اور دیگر مذاہب سے کوئی واسطہ نہیں ہے جبکہ ترکی اپنی صنعتی ترقی کی وجہ سے علاقے کا مضبوط ترین ملک ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں