اقوام متحدہ کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے: ایردوان

دنیا صرف پانچ سپر طاقتوں پر ہی محدود نہیں ہے کہ ایک بار پھر اظہار کرنے والے ایردوان نےدنیا کی توجہ شام کی جانب مبذول کروائی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی شام سے اور عراق سے آئے ہوئے دو ملین انسانوں کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ تمام یورپی ممالک میں ان پناہ گزینوں کی تعداد صرف اڑھائی لاکھ ہے

262658
اقوام متحدہ کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے اپ کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
دنیا صرف پانچ سپر طاقتوں پر ہی محدود نہیں ہے کہ ایک بار پھر اظہار کرنے والے ایردوان نےدنیا کی توجہ شام کی جانب مبذول کروائی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی شام سے اور عراق سے آئے ہوئے دو ملین انسانوں کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ تمام یورپی ممالک میں ان پناہ گزینوں کی تعداد صرف اڑھائی لاکھ ہے۔
انہوں نے کہا مغربی ممالک ترکی کی اس فداکاری کی بہت تعریف کرتے ہیں لیکن ہم یہ سب کچھ اپنے مذہب اور رو ایات کی وجہ سے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ امریکہ اور یورپی یونین نے شامی اور عراقی پناگزینوں کے لیے اپنے دروازے بند کررکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قتل ِ عام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن ان ممالک نے صرف اپنے باشندوں ہی کے قتل پر شور مچایا ہے جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے افراد بھی انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد انتظامیہ ایک ملک کی تاریخ کو مٹا رہی ہے تو اقوام متحدہ اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس لیے میں ہمیشہ کہتا چلا آرہا ہوں کے دنیا صرف پانچ سپر طاقتوں پر ہی محدود نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں