صدر ایردوان کی علی بابا جان اور مرکز بینک کے گورنرسے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے نائب وزیر اعظم علی بابا جان اور مرکز بینک کے گورنر ایردم باشچی سے اقتصادی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

259654
 صدر  ایردوان کی علی بابا جان اور مرکز بینک کے گورنرسے ملاقات


صدر رجب طیب ایردوان نے نائب وزیر اعظم علی بابا جان اور مرکز بینک کے گورنر ایردم باشچی سے اقتصادی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔انھوں نے ایوان صدر میں اڑھائی گھنٹے تک جاری ملاقات کے دوران اعتماد اور استحکام کےماحول کو محتاط طریقے سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔مذاکرات کے دوران ملک میں اقتصادی عمل کا بغور جائزہ لینےاور ضروری تدابیر اپنانے کیطرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ترکی کی اقتصادی بنیادیں انتہائی مستحکم ہیں ۔
مرکز بینک کے ویب سائٹ پر موجود 130 صفحات پر مبنی متن میں بتایا گیا ہے کہ اہم ترین قدم سود کی شرح میں کمی کرنا ہے ۔ایردم باشچی نے کہا کہ سود کی شرح کو کم کرنے کے لیے اعتماد افروز تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے اور اقتصادی استحکام سے سود کی شرح کم ہو جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں