اسلامی آئینی بل یورپ کے آزادیوں کے نقطہ نظر سے ہم آہنگ نہیں

مغرب کو مسلمانوں کے آزادی کے حلقے کو تنگ کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے

253215
اسلامی آئینی بل یورپ کے آزادیوں کے نقطہ نظر سے ہم آہنگ نہیں

مغرب کو مسلمانوں کے آزادی کے حلقے کو تنگ کرنے والے اقدامات سے باز آجانا چاہیے۔۔۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے خارجہ تعلقات کے نائب وزیر اور استنبول سے اسمبلی ممبر متین کُلنک نے آسٹریا کے اسلامی آئینی بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیرونی ممالک میں مقیم مسلمان کمیونٹیوں کے ساتھ ہیں۔
اپنے دورہ آسٹریا کے دوران دارالحکومت ویانا میں اسلامی آئینی بل کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مغرب کو مسلمانوں کے آزادی کے حلقے کو تنگ کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے، آسٹریا کو اسلام اور مسلمانوں کو معاشرے کے ایک مساوی حصے کے طور پر قبول کرنا چاہیے"۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں مسلمانوں کے حقوق کو قانون کے تحفظ میں لینے والی اصلاحات کئے جانے کی ضرورت ہے اور موجودہ اسلامی آئینی بل مسلمانوں میں شدید ردعمل کا سبب بن رہا ہے۔
کُلُنک نے کہا کہ اس بل سے مسلمانوں اور دہشت گردی کو ایک ساتھ رکھنے کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔
متین کُلنک نے کہا کہ جرم ایک شخص سے متعلق عمل ہے اور ایک شخصی فعل کو ایک دین اور اس دین کے پیروکاروں سے منسلک کر کے ان کی آزادی کو محدود کرنا یورپ کے آزادیوں کے نقطہ نظر سے ہم آہنگ نہیں ہے "۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں