صدر رجب طیب ایردوان کا مزدور خواتین کے کنوینشن سے خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے مزدور خواتین کے کنوینشن سے خطاب کے دوران عالم مغرب سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ آپ خواتین کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں لیکن ترکی میں پناہ لینے والے دو میلین سے زائد انسانوں کے انسانی حقوق کے لیے اب تک آپ نے کیا کیا ہے اور کیا کر رہے ہیں ۔

251680
 صدر رجب طیب ایردوان کا  مزدور خواتین کے کنوینشن سے خطاب


صدر رجب طیب ایردوان نے مزدور خواتین کے کنوینشن سے خطاب کے دوران عالم مغرب سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ آپ خواتین کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں لیکن ترکی میں پناہ لینے والے دو میلین سے زائد انسانوں کے انسانی حقوق کے لیے اب تک آپ نے کیا کیا ہے اور کیا کر رہے ہیں ۔انھوں نے خواتین اور مردوں کے درمیان قدرتی فرق کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیساتھ امتیازی سلوک کرنے کے بجائے ان کے حقوق کا تحفظ کرنے، خواتین کے استحصال کیخلاف آوازاٹھانے ، ان کے وقار کو بلند کرنے اور ان کا احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔دریں اثناء انھوں نے 8 مارچ یوم نسواں کی مناسب سے جو مقالہ تحریر کیا ہے اسے ایک رسالے میں شائع کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ترکی میں خواتین اور مردوں کے درمیان کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی۔ خواتین عدل و انصاف اور مساوات کے اصول کیساتھ اپنے اہل خانہ اور اپنے ملک کی خدمت کریں گی، اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گی اور ملک ان پر فخر کرئے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں