صدر ایردوان کے کھانے کی جانچ کی جائے گی:ایوان صدر

ترک صدررجب طیب اردوان کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر ان کے کھانے کی نگرانی کے لیے ایوان صدر میں لیبارٹری قائم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا

249630
صدر ایردوان کے کھانے کی جانچ کی جائے گی:ایوان صدر

ترک صدررجب طیب اردوان کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر ان کے کھانے کی نگرانی کے لیے ایوان صدر میں لیبارٹری قائم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔
مقامی اخبار حریت کی خبر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کے کھانے کی جانچ کے لیے جلد ہی ایوان صدرمیں میں ایک لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔
صدرکے خصوصی معالج جودت اردال کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کے کھانے کوہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے لیبارٹری میں چیک کیا جائے گا اوراس کے بعد کھانے کے لیے پیش کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں