صدر رجب طیب ایردوان مصر میں سماجی دھماکہ ہو سکتا ہے

سعودی عرب کو مصر کے مسائل کے حل میں زیادہ موثر کردار ادا کرنا چاہیے

246950
صدر رجب طیب ایردوان مصر میں سماجی دھماکہ ہو سکتا ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مصر میں سماجی دھماکے کی وارننگ دی ہے۔۔۔
اپنے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو مصر کے مسائل کے حل میں زیادہ موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایردوان نے کہا کہ مصر میں مارشل لاء کے ذریعے اقتدار میں آنے والی السیسی انتظامیہ کے عوام کے مقابل نرم رویہ اختیار کرنے کے معاملے میں جو ملک سب سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے وہ سعودی عرب ہے اور ہم نے اس بات کو سعودی حکام تک بھی پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اگر سعودی عرب کوئی قدم اٹھائے تو مصر میں پہیہ مخالف سمت میں گھوم سکتا ہے"۔
صدر ایردوان نے کہا کہ مصر میں ایک کنٹرول والی نرمی نہ ہونے کی صورت میں درپیش حالات کی وجہ سے سماجی دھماکہ ہو سکتا ہے۔ مصر 90 ملین آبادی کے ساتھ اس علاقے میں ہمارا سب سے اہم برادر ملک ہے، ہم مصر سے کسی صورت میں لاپرواہی نہیں برت سکتے، ترکی ، مصر اور سعودی عرب علاقے کے اہم ترین ممالک ہیں"۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سے قبل مصر کے صدر السیسی کے سعودی شاہ سے ملاقات کرنے اور کوئی پیغام جاری نہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " مصر کے موضوع کو ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کرنا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں